جرمن سفیر نے سیالکوٹ میں سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی
بھارت کی دہشتگردانہ کارروائیاں کا پردہ اب عالمی سطح پر چاک کیا جائے گا، پاکستان نے بھارت کی ایل او سی پر شہری آبادی کیخلاف دہشتگردی کو دنیا کے سامنے رکھ دیا,آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے سیالکوٹ میں سی ایم ایچ کا دورہ کیا، جرمن سفیر نے بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کی,ہسپتال میں زیر علاج زخمی افراد بھارت کی جانب سے ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنے تھے