پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کی امریکی کوششیں ناکام
پیرس میں منی لانڈرنگ سے متعلق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان دشمنوں کو منہ کی کھانا پڑ گئی،،پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے امریکی اور بھارتی امیدوں پر پانی پھر گیا،،اجلاس کے شرکا نے پاکستان کے خلاف قرار داد مسترد کردی،،وزیرخارجہ خواجہ آصف کاٹویٹ میں کہناتھا،،کہ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں ہماری کوششیں رنگ لے آئیں،،پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کرنے پر اتفاق نہیں ہوسکا،،انہوں نےکہا،،کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے اے پی جی سے تین ماہ میں رپورٹ طلب بھی کرلی ہے،مدد کرنے پر دوستوں کے شکر گزار ہیں،،یاد رہے،،امریکا اور اس کے ہمنوا ممالک کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد میں پاکستان پر دہشت گردوں کی معاونت کا الزام لگایا گیا تھا،