لاہور:دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،3دہشت گرد گرفتار
سیکیورٹی اداروں نے امن دشمنوں کے ارادے خاک میں ملا دیئے،،لاہور میں بڑی دہشت گردی کا مںصوبہ ناکام بنا دیاگیا،، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مغل پورہ کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی،،اور تین دہشت گردوں شعیب الرحمان،، عبدالرحمان اور عامر سلیم کو گرفتار کرلیا،،دہشت گردوں سے اسلحہ،،بارودی مواد اور دیگر آلات بھی برآمد کرلیے گئے،،سیکیورٹی حکام نے تمام دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے،،