کراچی کے تجارتی مراکز میں نقب زنی میں کم عمر بچوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوگیا
شہر قائد میں تجارتی مراکز میں ہونے والی وارداتوں میں کم عمر بچوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوگیا،،پاک ٹاور میں دکان میں ہونے والی نقب زنی میں کم عمر بچےہی ملوث نکلے،،ملزموں نے تالے توڑے اور دکان کا صفایا کرکے فرار ہوگئے،،واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج وقت نیوز نے حاصل کرلی،جس میں کم عمر بچوں کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے،،دوسری طرف پولیس کے جرائم میں قابو پانے کے دعوے زبانی جمع خرچ ثابت ہور رہے ہیں،،اور تمام تر کوشش کے باوجود اس گروہ کو پکڑنے میں ناکام دکھائی دی رہی ہے،،