وسٹن ڈائنامکس نامی امریکن کمپنی نے نیا روبوٹ تیار کیا ہے
بوسٹن ڈائنامکس نامی امریکن کمپنی نے نیا روبوٹ تیار کیا ہے،، کتے کی شکل کا یہ روبوٹ ایک میٹر لمبا ہے جس کا ایک ہاتھ بھی ہے،، یہ روبوٹ باآسانی کوئی بھی دروازہ کھول سکتا ہے،، اس کے سینسرز باآسانی دروازے کے ہینڈل اور اسے کھولنے کے طریقہ کار کا پتہ چلالیتے ہیں، مصنوعی ذہانت والے اس روبوٹ کی یہ بھی خاصیت ہے کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کیلئے دروازہ کھول کر راستہ بھی بنادیتا ہے،، ابھی تک اس روبوٹ میں تالہ کھولنے کی صلاحیت نہیں ہے، ماہرین امید ظاہر کر رہے ہیں کہ اس روبوٹ کے ذریعے بڑی عمارتوں میں لگی آگ کے دوران بہتر طریقے سے امدادی کارروائیاں کی جاسکیں گی ۔