پاکستان سپرلیگ سیزن تھری کی ٹرافی کی دبئی میں رونمائی کردی گئی
اب سیٹی بجے گھی ،، کھیل بھی جمے گا،، پی ایس ایل تھری کا کاﺅنٹ ڈاﺅن سٹارٹ ہوگیا،، دبئی میں چمچاتی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی،، سیزن تھری کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں فرنچائز مالکان، کپتانوں اور کھلاڑیوں سمیت شائقین کرکٹ نے شرکت کی ۔ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے فرنچائز مالکان کا شکریہ ادا کیا،، انہوں نے کہا کہ فرنچائز مالکان کے بغیر پی ایس ایل ممکن نہیں تھا،، چیئرمین پی سی بی نے ڈیرن سیمی کو پاکستان کا سپر سٹار قرار دیا اور کہا کہ ،، پی ایس ایل تھری میں بہترین بولرز، وکٹ کیپرز اور بیٹسمین کو ٹرافی دی جائے گی،، انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی، اس موقع پر بوم بوم آفریدی نے کہا پی ایس ایل کرانابہت بڑاچیلنج تھا،، پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی بولے پی ایس ایل پاکستان کا بہترین ٹورنامنٹ ہے ،، پی ایس ایل سیزن تھری کا پہلا میچ بائیس فروری کو کھیلا جائے گا