جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں
جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں،میڈلزٹیبل پرناروے بدستور پہلے نمبرپرموجود ہے،ناروے ابتک گیارہ سونے، دس چاندی اور آٹھ کانسی کے تمغے جیت چکا ہے۔ جرمنی سونے کے گیارہ،،چاندی کے سات اور کانسی کے پانچ تمغے جیت کردوسرے نمبر پر ہے۔ کینیڈا نے سونے کے آٹھ تمغے جیت کر پوائنٹس ٹیبل پرہالینڈ سے تیسری پوزیشن چھین لی ہے۔میڈلز ٹیبل پرہالینڈ سونے کے چھے تمغے جیت کرچوتھے اورفرانس پانچ گولڈ میڈلزکے ساتھ پانچویں پوزیشن پرموجود ہے۔ادھرامریکا اورکینیڈا کی ٹیمیں ویمنزآئس ہاکی کے فائنل میں پہنچ گئیں۔گولڈ میڈل کے حصول کے لیے آئس ہاکی کا فائنل جمعرات کو کھیلا جائے گا۔