اسرائیل امن مذاکرات کی تمام تر کوششوں کو ناکام بنا رہاہے:محمود عباس
سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا،،کہ اسرائیل نے خطے میں امن کی بحالی کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے،اور وہ بطور ریاست آئین سے بالا تر ہو کر اقدامات کر رہاہے، انہوں نے بین الاقوامی مشرق وسطیٰ امن کانفرنس بلانے کا مطالبہ بھی کردیا،اور کہا،،کہ وسیع تر امن عمل کے لیے فلسطین کے ساتھ بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بھی تسلیم کیا جائے گا،اور یہ تمام مذاہب کے پیرو کاروں کے لیے کھلا ہونا چاہیے،،محمود عباس کاکہناتھا،،کہ انہیں یہودیوں سے نہیں،،اسرائیل سے مسئلہ ہے،،جو علاقے میں امن کوششوں کو سبوتاژ کر رہاہے،انہوں نے اقوام عالم سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کامطالبہ بھی کیا،اور کہا،کہ یہ اقدام مذاکرات کے منافی نہیں ہوگا،،