وزیر خارجہ خواجہ آصف نے دورہ ماسکو کے دوران روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کی
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے دورہ ماسکو میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کی ،، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات،اہم علاقائی و بین الاقوامی امور،مشرق وسطی کی صورتحال، اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ،، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر رابطوں کو بہتر بنانے پر اتفاق رائے کیا،،اس موقع پر وزیر خارجہ نے ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور خطے پر اس کی اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا،، ملاقات میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان روس سمیت کسی بھی ملک پر سیاسی عزائم کے تحت پابندیاں عائد کرنے کی اصولی مخالفت کرتا ہے،، روس کے وزیر خارجہ نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا