وفاقی کابینہ نے افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیاہے
وفاقی کابینہ نے افغان مہاجرین کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا،۔کابینہ نے اتفاق کیا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی،عالمی برادری سےافغان مہاجرین کی واپسی اوربحالی کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا،اجلاس میں اسلام آباد کے نئے ہوائی اڈے کے نام کے حوالے سے قائم کمیٹی کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا،کابینہ کے آئندہ اجلاس میں نئے ہوائی اڈے کے نام پر اتفاق رائے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا،وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سےمتعلق نیپرا کی سفارشات مسترد کرتے ہوئے بجلی کی حالیہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا،۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے اشفاق احمد کو پیمرا کا ایگزیکٹو ممبر تعینات کرنے کی منظوری دے دی،اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کی زمین لیز پر دینے کا بھی جائزہ لیا گیا،،کابینہ نے اسٹیل ملز کی زمین لیز پر دینے کے معاملےپرکمیٹی تشکیل دے دی،،،کمیٹی کے سربراہ دانیال عزیز اسٹیل ملز کی زمین لیز پر دینے کے حوالے سے رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کریں گے۔