انسانی اعضاء کی آسان،سستی پیوندکاری،سائنسدانوں نے کامیابی حاصل کرلی۔
پیوند کاری کے لیے انسانی اعضا کی فراہمی کو آسان، سستا اور فوری بنانے کیے لیے سائنسدانوں کوکامیابی ملی ہے اس کے لیے انھوں نے انسان اور بھیڑ کے خلیات پر مشتمل مخلوط النسل ایمبریو یا جنین کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔کامیاب تحقیق کرنیو الے سائنسدانوں میں امریکی اور جاپانی شامل تھے جنھوں نیاسٹیم سیل اور جین کی ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے انسانی اسٹیم سیل کو کامیابی کے ساتھ بھیڑ کے ابتدائی مرحلے کے ایمبریو میں منتقل کر لیا ہے۔امریکی اور جاپانی سائنسدانوں کی کاوش سے انسانی اعضا کو فارمی جانوروں میں اس طرح سے بڑا کیا جا سکتا ہے کہ وہ مریضوں کے مدافعتی نظام سے مطابقت رکھیں اور پیوندکاری کی صورت میں انسانی جسم نئے اعضا کو مسترد کیے بغیر قبول کرلے۔