نواز شریف رونا دھونا بند کریں وہ جوڈیشل ریفارمز نہیں بلکہ اپنی عدلیہ چاہتے ہیں جس سے وہ مرضی کے فیصلے لیں سکیں, بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں عاصمہ جہانگیر کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا، بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ووٹ کے تقدس کی جو تحریک چلا رہے ہیں وہ ایک سازش ہے۔ نواز شریف اب بھی چاہتے ہیں کہ عدلیہ کو ڈکٹیٹ کریں کہ کیا فیصلہ ہونا چاہیے، وہ پارلیمنٹ کو عدلیہ سے لڑانا چاہتے ہیں۔ اور عدلیہ ریفارمز کی آڑ میں ایسی عدالتیں بنانا چاہتے ہیں جو صرف ان کے حق میں فیصلے کریں,بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آئین سپریم اور پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، عدالتیں قانون کی تشریح کر سکتی ہیں، ایسے وقت میں عدلیہ سے متعلق بیان دینا مناسب نہیں۔بلاول بھٹو نے نیب پر بھی کڑی تنقید کی بولے، سندھ کا سیاستدان بغیر وارنٹ کے گرفتار ہوجاتاہے اور پنجاب کے سیاستدان پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا,بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف امیر المومنین بننے کا خواب دیکھنے والا نواز شریف اور دوسری طرف حقانی نیٹ ورک کا سرپرست عمران خاں اور ملی مسلم لیگ جیسے کھلونے سامنے آرہے ہیں ہمیں انکا مقابلہ کرنا ہے