چین ایک شخص کا راہ گیروں پر چاقو سے حملہ،11زخمی
چین کے شہر جیان میں چاقو بردار شخص نے راہ گیروں پر حملہ کرکے 11افراد کو زخمی کردیا۔چینی حکام کے مطابق پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ،جس کی شناخت 33سالہ گو کیبین کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ذہنی مریض ہے۔چاقو حملے میں زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار اور طالب علم شامل ہیں۔پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں ۔