اپوزیشن کے جارحانہ رویہ،عمران خان قومی اسمبلی کےاجلاس میں شرکت نہ کر سکے۔
اپوزیشن کے جارحانہ رویہ کے باعث قومی اسمبلی کی کارروائی چلانا مشکل ہوگیا،وزیر اعظم عمران خان خواہش کے باوجود قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرسکے۔قومی اسمبلی کے رواں سیشن کے پہلے دو روز میں ایوان کی کارروائی دو گھنٹے بھی نہ چل سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا احتجاج وزیر اعظم عمران خان کے ایوان میں آنے کی راہ میں بھی رکاوٹ بن گیا ہے۔اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر اپوزیشن کو وزیر اعظم کی موجودگی میں احتجاج نہ کرنے پر آمادہ نہ کر سکے۔وزیر اعظم عمران خان خواہش کے باوجود بھی اجلاس میں شریک نہ ہوسکے ۔ دوسری طرف اپوزیشن نے بھی قومی اسمبلی کے ایوان میں احتجاجی رویہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔