خراب موسم : نیو اسلام آباد ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے والی اندرون و بیرون ممالک کی 18 پروازیں منسوخ

ائیرپورٹ حکام کے مطابق تیز بارشوں کی وجہ سے فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے،گلگت، سکردو جانے والی پروازیں منسوخ کردی گی،خراب موسم کے باعث رحیم یار خان کی پروازیں منسوخ کی گئیں،کراچی آنے جانے والی 5 پروازیں منسوخ کردیں جبکہ ابوظہبی، بیجنگ کی بھی پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں،سول ایوی ایشن حکام نے مسافروں کو ائیرپورٹ پہنچنے سے پہلے ائیرلائن سے پرواز کا اسٹیٹس معلوم کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے