اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج یکم مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو یکم مارچ تک ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔نیب نے آغا سراج درانی کو احتساب عدالت نمبر تین کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا اور 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں یکم مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔سماعت کے دوران نیب کے تفتیشی افسر آصف رضا میمن بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔آغا سراج درانی کو رینجرز اور پولیس کی سیکورٹی میں بکتر بند گاڑی میں لایا گیا۔کمرہ عدالت میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید قائم علی شاہ، شہلا رضا، سعید غنی اور دیگر رہنما موجود تھے۔عدالت کے باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے تھے، پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد احتساب عدالت کے باہر بھی موجود تھی۔دوسری جانب آغا سراج کے اہلخانہ نے سابق جج سندھ ہائیکورٹ شہاب سرکی ایڈووکیٹ کی خدمات حاصل کرلیں ۔