چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پیپلزپارٹی کے وفدکی ملاقات

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نمائندہ وفد نے ہنگامی ملاقات کی۔ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی اسلام آباد میں گرفتاری اور کراچی میں گھر کے گھیراؤ کے حوالے سے سینیٹ میں اپوزیشن کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ وفد میں سینیٹر شیریں رحمان، سینیٹر بہرہ مند تنگی، سینیٹر روبینہ خالد شامل تھیں۔ سینیٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی پارلیمانی جماعت کے سپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری کے معاملے پر خدشات کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے اسلام آباد میں کسی کو کیس کے بغیر صوبائی اسمبلی کے سپیکر کی گرفتاری اور کئی گھنٹے گھر کے محاصرے کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔