ایران کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش نہیں بدلے گی۔ چینی صدر

چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ عالمی اور علاقائی حالات سے قطع نظر چین کی ایران کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ چینی صدر نے یہ بات ایرانی پارلیمان کے اسپیکر کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ صدر شی کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ دوستی اور اعتماد کا رشتہ ہے۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج اکیس فروری بروز جمعرات چین کے دو روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ چکے ہیں۔