بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کا خواہشمند امریکی کوسٹ گارڈ گرفتار
امریکا میں ایک کوسٹ گارڈ کو آتشیں اسلحہ اور منشیات رکھنے کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ انچاس سالہ کرسٹوفر پال ہیسن نے ذرائع ابلاغ سے منسلک شخصیات اور ڈیموکریٹ سیاستدانوں کی ایک فہرست تیار کر رکھی تھی، جنہیں وہ نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ امریکی ڈسٹرکٹ اٹارنی روبرٹ ہر نے بتایا کہ ملزم بہت بڑے پیمانے پر شہریوں کو ہلاک کرنے کا منصوبہ بھی بنا رہا تھا۔ پال ہیسن کو گزشتہ ہفتے واشنگٹن کے نواح میں اس کے مکان سے کافی بھاری مقدار میں اسلحے و بارودی مواد کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا تھا۔