غیر قانونی تارکین وطن کے بچوں کو علیحدہ کرنے کی پالیسی اب بھی جاری۔ امریکی وکلا

امریکا میں دا ٹیکساس سول رائٹس پراجیکٹ کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق صرف ایک ہی عدالت میں پچھلے سال جون سے لے کر اب تک 272 غیر قانونی تارکین وطن کو جبری طور پر ان کے خاندانوں سے علیحدہ کیا گیا اور ان میں سے اکثریت بچوں کی تھی۔ واضح رہے کہ داخلی و بین الاقوامی سطح پر تنقید کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جون ہی میں اعلان کیا تھا کہ بچوں کو جبری طور پر ان کے خاندانوں سے علیحدہ کرنے کی پالیسی ترک کی جا رہی ہے۔ تازہ رپورٹ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن ایجنسی نے کہا ہے کہ رپورٹ میں شامل اعداد و شمار کے تعین میں غلطی کی گئی۔