کراچی;احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

کراچی;احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، پی پی رہنما 24فروری سے 28مارچ تک بیرون ملک رہیں گے۔جمعرات کو کراچی کی احتساب عدالت میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی طبیعت خراب ہو گئی۔ڈاکٹر عاصم پیشی کے سلسلے میں احتساب عدالت آئے تھے جہاں ان کی طبیعت خراب ہو گئی، ڈاکٹر عاصم کو فوری طور پر اسٹریچر پر لٹا کر احتساب عدالت سے اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کر لی۔ پی پی رہنما 24فروری سے 28مارچ تک بیرون ملک رہیں گے ۔پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے ڈاکٹر عاصم کی طبیعت اب کچھ بہتر ہوئی ہے، ان کا بلڈ پریشر لو ہونے ہی وجہ سے انہیں چکر آگئے تھے۔واضح رہے کہ سا بق مشیر پیٹر و لیم ڈاکٹر عاصم حسین کو کرپشن کے مقدمے کا سامنا ہے جس کے سلسلے میں وہ جمعرات کو عدالت میں پیش ہوئے تھے۔