طبقاتی محرومیوں کا خاتمہ معاشرتی ترقی کیلئے ضروری ہے : صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی
اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ طبقاتی محرومیوں کا خاتمہ معاشرتی ترقی کیلئے ضروری ہے ، فلاحی ادارے سماجی ترقی کیلئے اہم کردارادا کررہے ہیں، غربت کے خاتمے کیلئے چین کے تجربات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔ غربت کا خاتمہ تعلیم کے فروغ سے ممکن ہے۔ اسلام آباد میں ایس پی او کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں صدر نے کہاکہ حکومت تعلیم اور صحت پرخصوصی توجہ دے رہی ہے دونوں شعبے وزیراعظم کی اولین ترجیح ہیں ہم تعلیم کے فروغ سے ہی غربت کاخاتمہ ممکن بناسکتے ہیں جن ممالک نے تعلیم پر توجہ دی آج وہ ترقی یافتہ کہلاتے ہیں ۔ صدر مملکت نے کہاکہ چین نے صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دے کر غربت کاخاتمہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم ہی ملکی خوشحالی کا زینہ ہے۔ صدر نے کہاکہ طبقاتی محرومیوںکاخاتمہ معاشرتی ترقی کیلئے ضروری ہے طبقاتی محرومیوں کا خاتمہ معاشروں کی ترقی میںکلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت صحت کے شعبے پر بھی خصوصی کام کررہی ہے کیونکہ صحت مند معاشرہ ہی ملکی ترقی کاضامن ہوتاہے ۔ صدر مملکت نے کہاکہ عوامی خدمت اورسماجی بہبود سے حقیقی خوشی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا میں اپنی مثال آپ ہے یہ پاکستان ہی ہے جو 35 ملین افغان مہاجرین کی 30 سال سے میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہا ہے ۔صدر نے کہاکہ کم ترقی یافتہ طبقات کی بحالی ہمارا اصل ہدف ہونا چاہیے۔ صدر نے کہاکہ پاکستان کی طرح کوئی بھی ملک اتنی دیر مہاجرین کی میزبانی نہیں کرسکتا ۔ پاکستان کے لوگ زندہ دل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بہتر طرز حکمرانی نہ ہونے کی وجہ سے ماضی میں ہم ترقی کے میدان میں پیچھے رہ گئے ۔ طرز حکمرانی کو بہتر بنانے کیلئے کاوشیں کی جارہی ہیں ۔ صدر نے کہاکہ ایس پی او نے عوامی فلاح کے شعبے میں بہترین خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہاکہ ملکی آبادی کا بڑا حصہ غذائی قلت کا شکار ہے مناسب غذاء نہ ملنے ، ورزش نہ کرنے سے بیماریاں جنم لیتی ہیں لہذا صحت مند رہنے اور بیماریوں سے بچنے کیلئے ان تین بانوں کا بالخصوص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔