فوادچودھری کا ایوان میں نے اپوزیشن لیڈر لانے کا مطالبہ
وفاقی وزیرفوادچودھری نے شہباز شریف کے ایوان میں تشریف نہ لانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف سے واپسی کی تاریخ پوچھی جائے یا نئے اپوزیشن لیڈرکیلئے پراسس شروع کیا جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے کہ اپوازیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لارہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ وہ پہلے چھوڑ چکے ہیں،قانون سازی میں اپوزیشن لیڈرکااہم کردارہے، اور وہ خصوصی مراعات بھی لے رہے ہیں۔ان کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔