کورونا وائرس کے علاج کی دعویدار خاتون چینی سفارت خانے پہنچ گئی
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خلیجی ملک کویت سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا اسٹار سلوی المطیری نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ مہلک ترین کورونا وائرس کا علاج کرسکتی ہیں لیکن اس کے بدلے انہوں نے بھاری رقم کا مطالبہ کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر کویتی خاتون کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ کویت میں واقع چینی سفارت خانے کے باہر کھڑے ہوکر کہتی نظر آرہی ہیں کہ ‘مہلک ترین وائرس کا علاج فراہم کرنے کے دعوے میں سچی ہوں اور کورونا وائرس کا علاج چینی حکام کے حوالے کروں گی’۔