پاکستان کی واحد پولیو ٹیسٹ لیبارٹری کی اپ گریڈیشن مکمل
اسلام آباد: پاکستان کی واحد پولیو ٹیسٹ لیبارٹری کی اپ گریڈیشن مکمل کر لی گئی، پولیو لیبارٹری کی اپ گریڈیشن جاپان کی حکومت کے تعاون سے کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت میں پولیو لیبارٹری کی اپ گریڈیشن کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں جاپانی سفیر متسودا کنینوری، صدر جائیکا ڈاکٹر کٹاؤکا شنیچی اور سربراہ عالمی ادارہ صحت پاکستان ڈاکٹر ماہی پلیتھا نے بھی شرکت کی۔ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے صدر کٹاؤکا شنیچی نے کہا کہ پولیو لیبارٹری کی اپ گریڈیشن پر 33 لاکھ ڈالر کے اخراجات ہوئے، لیبارٹری کو پولیو ٹیسٹ کے لیے جدید مشینری فراہم کر دی ہے۔