کراچی کنگز کا پی ایس ایل میں فاتحانہ آغاز، پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10رنز سے شکست
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کردیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو شرجیل خان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا۔کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 201رنز بنائے اور زلمی کو فتح کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا .پشاور زلمی نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اوپنرز نے ٹیم کو 29رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس مرحلے کرس جورڈن کی گیند پر وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں ٹام بینٹن آؤٹ قرار پائے، انہوں نے 13رنز بنائے۔پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 191رنز ہی بنا سکی اور کراچی کنگز نے 10رنز فتح حاصل کر کے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔