کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگوانے کا سوچ رہے ہیں: وسیم خان
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگوانے کا سوچ رہے ہیں۔ وسیم خان کا کہنا ہے کہ مستقل میں پاکستان میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا جیسی ٹیموں کو آنا ہے، پی ایس ایل کے فوری بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں وسیم خان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگوانے کا سوچ رہے ہیں، اس حوالے سے جلد معلومات مل جائے گی۔ وسیم خان نے کہا کہ این سی او سی کا شکریہ کہ انہوں نے ہی ایس ایل کے دوران 20فیصد شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی۔