فکر نہ کریں اس مرتبہ بھی چیونگم سے ببل بناؤں گا:-بین ڈنک

آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹسمین بین ڈنک چیونگم چبانے اور ببل بنانے میں بہت شہرت رکھتے ہیں۔ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں جہاں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے بین ڈنک نے اپنی جارحانہ بیٹنگ اور آسمان کو چھوتے ہوئے چھکوں کی وجہ سے شہرت حاصل کی وہاں ببل بوائے کے نام سے بھی مشہور ہوئے اور اس کی وجہ ان کا گراؤنڈ میں بڑے بڑے ببل بنانا تھا۔ بین ڈنک کا کہنا ہے فکر نہ کریں اس مرتبہ بھی چیونگم سے ببل بناؤں گا۔#Waqtnews