کراچی: وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی کی اپیل منظور

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور ڈیرین سیمی کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل وہاب ریاض اور ڈیرین سیمی نے بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے جس پر ان دونوں کھلاڑیوں کو آئیسولیشن میں بھیجا گیا اور وہاب ریاض کی پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی تھی۔ تاہم پشاور زلمی کی انتظامیہ نے وہاب ریاض اور ڈیرین سیمی کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو میچ کھیلنے کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیاہے ، وہاب ریاض آج لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں پشاور زلمی کی قیادت کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اعلامیہ کے مطابق پی ایس ایل کی ایک ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشل کو بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر تین روز کے لیے آئسولیشن میں بھیج دیا گیا تھا۔#Waqtnews