پی ٹی آئی کے وفد کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات, ہ کراچی کی تمام محرومیاں دور کی جائینگی

کراچی: پی ٹی آئی کے وفد نے بہادر آباد میں ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کی ۔ملاقات میں تحریک انصاف کے اسد عمر ،حفیظ شیخ ،میاں محمد سومرو اور فورزیہ ارشد جبکہ ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، عامر خان کنور نوید جمیل، امین الحق ،فیصل سبزواری اور وسیم اختر شریک تھے ۔تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں جماعتوں کے درمیان تحریری معاہدوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ دوران ملاقات اسد عمر نے کہا کہ دوبارہ مردم شماری کے لیے آئندہ بجٹ میں رقم مختص کی جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی تمام محرومیاں دور کی جائینگی ۔مشیر خزانہُ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن ہماری خواہش ہے ۔پی ٹی آئی کی حکومت آنے سے پہلے اقتصادی حالات ابتر تھے اس لئے ائی ایم ایف کے پاس جانا پڑا اخراجات کم کر کے ٹیکسسز بڑھائے ہیں۔