کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کارروائیوں کو تیز کردیا
اسلام آباد : چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کارروائیوں کو تیز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیب احتساب سب کیلئے پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے، کرپشن کے خاتمے کیلئے کارروائیوں کو تیز کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے،ملکی ترقی اور خوشحالی میں کرپشن بڑی رکاوٹ ہے۔