کراچی میں جنگ گروپ اور جیو نیوز کے مرکزی آفس پر حملہ

کراچی میں مشتعل افراد نے جیو اور جنگ گروپ کے مرکزی دفتر پر حملہ کردیا۔شہر قائد کی مصروف آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع مرکزی دفتر پر حملے کے دوران مظاہرین نے عملے پر تشدد کیا اور دھکے بھی دیے۔مظاہرین نے واک تھرو گیٹ اورمرکزی دروازہ توڑدیا جبکہ مظاہرین نے دفتر کے شیشے بھی توڑ دیے ہیں۔