چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا۔

نیب کے چیئرمین آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا۔ نیب کے چیئرمین آفتاب سلطان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ آفتاب سلطان نے اپنا استعفیٰ ارسال کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنا استعفیٰ بھیجوا دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دیا ہے ، آفتاب سلطان کو اختیارات میں کمی کا بھی شکوہ تھا۔ چیئرمین نیب آفتاب سلطان21 جولائی 2022 کوعہدہ سنبھالا تھا، وہ انٹیلیجنس بیورو کے سابق سربراہ رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 21 جولائی 2022 کو آفتاب سلطان کو 3 سال کے لئے نیب کا چیئرمین تعینات کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت اختیارات کم ہونے پر تحفظات ہیں، چئیرمین نیب کو موجودہ حکومت نے تعینات کیا تھا۔