وزیر خارجہ بلاول بھٹو ایک روزہ دورے پر لیتھوانیا پہنچ گئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ دوریپر لیتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس پہنچ گئے۔ منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق ولنیئس آمد پر لیتھوانیا کے اعلی عہدیداروں اورپاکستانی سفیر ڈاکٹر خالد حسین میمن نے سفارتی عملہ کے ہمراہ وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ وزیر خارجہ اپنے دورہ کے دوران لیتھوانیا کے وزیر خارجہ اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔