سابقہ حکومت نے ہر شعبے کو اپنی نااہلی سے نقصان پہنچایا: وزیر اعظم شہباز شریف
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء نے ملک میں قانون کی بالادستی کیلئے طویل جدوجہد کی، آئین اور قانون کیلئے وکلاء برادری کی قربانیوں کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، حکومت بار کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔ وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت نے ملک کے ہر شعبے کو اپنی نا اہلی سے نقصان پہنچایا، سابقہ حکومت میں آئین اور قانون کی خلاف ورزیاں عروج پر پہنچیں، اس موقع پر وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، رانا ثناء اللہ، رانا تنویر حسین، معاونین خصوصی ملک احمد خان اور عطااللہ تارڑ بھی موجود تھے۔