کل سے سینکڑوں کارکن اور سینئر لیڈر جیل بھرو تحریک کا آغاز کریں گے: فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو نیا نام ’’فراری‘‘رکھ لینا چاہیے، جہاں الیکشن ہوتا ہے یہ فرار ہو جاتے ہیں، سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے آئین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، جعلی مقدمات کے بدلے ہم خود ہی گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ سینئرز لیڈر شپ بھی جیل بھرو تحریک کیلئے تیار ہے، کل سے لاہور سے جیل بھرو تحریک کا آغاز ہونے جا رہا ہے، سیکڑوں کارکن جیل جانے کیلئے اپنے آپ کو پیش کریں گے، پہلے کسی پارٹی کو جیل بھرو تحریک کی جرأت نہیں ہوئی، پاکستان میں انسانی بنیادی حقوق کو بالکل ختم کر دیا گیا ہے۔