الیکشن کمیشن میں پشاور کے 9 حلقوں کی کیسز کی سماعت ہوئی ,فارم 45 اور فارم 47 میں زمین آسمان کا فرق ہے، تیمور سلیم جھگڑا

پی ٹی آئی کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو الیکشن کمیشن میں پشاور کے 9 حلقوں کی کیسز کی سماعت ہوئی ہے، تیمور سلیم جھگڑا فارم 45 اور فارم 47 میں زمین آسمان کا فرق ہے، پشاور کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے نتائج تبدیل کیے گئے، ہم پہلے بھی الیکشن کمیشن آئے، پھر ہائیکورٹ بھیجا گیا، ت پانچ آر اوز نے ایک جیسی رپورٹ بنا کر بھیج دی ہے، آر اوز نے رپورٹ میں جھوٹ لکھا ہے، جو دھاندلی اور پیسہ چلا ہے ، وہ سب کے سامنے ہیں، میں بہت عرصہ سے الیکشن میں حصہ لے رہا، آج تک فارم 45 کو تبدیل ہوتا نہیں دیکھا، فارم 45 جو ٹیمپر ہوئے ہیں یہ سیدھا فوجداری کا کیس بن رہا ہے، جو کریمنل کام ہوا ہے، اسے ہم چھوڑ نہیں سکتے ہیں، تیمور سلیم جھگڑا