عمران فاروق قتل کیس میں نیا موڑ.ملزم خالد شمیم وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار
عمران فاروق قتل کیس نیا رخ اختیار کرگیا، گرفتار ملزم خالد شمیم نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی مرکزی قیادت پر سنگین الزامات لگا دئیے، اور متحدہ قائد کو را سمیت غیرملکی ایجنسیوں کا ایجنٹ قرار دے دیا۔
عمران فاروق قتل کیس۔۔ملزم خالد شمیم کے سنسنی خیز انکشافات۔۔۔خالد شمیم نے اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا کے سامنے ہلا دینے والے انکشافات کردئیے،ملزم خالد شمیم نے میڈیا کو بتایا کہ ایم کیو ایم کے قائد اور محمد انور اور ان کے حواری بھارتی خفیہ ایجنسی را، برطانوی ایجنسی ایم آئی سکس اور امریکن ایجنسی سی آئی اے کے ایجنٹ ہیں،،، خالد شمیم کا کہنا تھا کہ وہ قائد ایم کیو ایم کے خلاف کیس کو عالمی عدالت میں لے کر جانا چاہتے ہیں،، جس کیلئے انہیں عوامی مدد کی ضرورت ہے،احاطہ عدالت میں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں ملزم نے کہا کہ وہ متحدہ قائد کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہے۔۔۔ اس موقع پر اہلیہ نے طبعیت کے بارے میں دریافت کیا،،، جبکہ صحافی کے پوچھنے پر ملزم کا کہنا تھا کہ وہ مکمل ہوش میں ہیں،،، خالد شمیم کو ایم کیو ایم رہنماء عمران فاروق کو قتل کرنے کے الزام میں گراچی سے گرفتار کیا گیا تھا،۔
عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان خالد شمیم اور محسن علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چار فروری تک توسیع کر دی گئی ہے۔۔
کیس کی سماعت اسلام آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے کی۔ وکلا کے عدالت میں پیش نہ ہونے کے باعث ملزمان خالد شمیم اور محسن علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چار فروری تک توسیع کر دی گئی۔ بعدازاں عدالت میں ملزمان کے اہل خانہ سے ان کی ملاقات بھی کرائی گئی۔ پیشی کے وقت سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس نے جب ملزمان کو عدالت میں پیش کیا تو ان کے منہ ڈھانپ رکھے تھے۔ ملزمان کے اہل خانہ نے عدالت کو بتایا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ ملاقات نہیں کرنے دیتے۔ عدالت نے جیل انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔۔