تحقیقات کا عمل جاری ہے، مکمل ہونے تک نتیجہ اخذ کرنا درست نہیں: قاضی ایم خلیل
دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران باچا خان یونیورسٹی میں دہشتگردوں کے حملوں میں شہید افراد کے لئے خصوصی طور پر دعائے مغفرت کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی ایم خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے بربرانہ حملے اور اس میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع قابل مذمت ہے، بہادر سیکیورٹی فورسز کی انسانی جانیں بچانے کیلئے کوششیں بھی قابل تعریف ہیں ۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے حالیہ دورہ ایران وسعودی عرب کے بارے میں مثبت بیان دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ ایرانی و سعودی قیادت سے مثبت جواب موصول ہوئے ہیں، دورے میں دونوں ممالک کی قیادت سے باہمی معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آیی آیس پی آر کے مطابق پاچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے افغانستان میں کسی سے رابطے میں تھے، سانحہ کی تحقیات جاری ہیں، مکمل ہونے تک کویی نتیجہ اخذ کرنا درست نہیں،قاضی ایم خلیل اللہ نے کہا کہ پاک بھارت سیکریٹری خارجہ امور کی ملاقات مستقبل قریب میں ہوگی، جس کے لئے دونوں ممالک رابطے میں ہیں، انہوں نے کہا کہ ایران پر پابندیوں کے خاتمے سے پاک ایران اقتصادی تعلقات بڑھانے میں مدد ملے گی، شاہد خاقان عباسی جلد روس کا دورہ کر کے سدرن گیس پائپ لائن پر بات چیت کریں گے۔ پاکستان اور امریکہ کے قریبی تعلقات ہیں اور وزیراعظم کے دورہ واشنگٹن کے دوران ان میں مزید مضبوطی آئی۔کیمرہ مین عاصم قریشی کے ساتھ انور عباس،وقت نیوز اسلام آباد