سنسنی سے بھرپور امریکن ہارر فلم ’دی بوائے‘ بائیس جنوری کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے
کریگ میک نیل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے برطانوی خاندان کے گرد گھومتی ہے جو آٹھ سالہ ربورٹ نما لڑکے کوانسانی بچے کی طرح پالتے ہیں،،اس لڑکے کو لے پالک بناتے ہوئے اس خاندان کی لڑکی کو معلوم نہیں تھا، کہ آئندہ وہ کن خوفناک مسائل کا سامنا کرنے والے ہیں،فلم کی کاسٹ میں جیرڈ بریز،رین ولسن،ڈیوڈ مورس،بل سیج،مائیک ووگل اور زلیخا رابنسن سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ ڈینیل نوح کی پروڈیوس کردہ یہ فلم جمعہ بائیس جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔