گڈو پاور اسٹیشن میں آگ لگنے سے ملک بھرمیں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں بجلی کا دوسرا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور، ملتان اور پشاور سمیت کئی شہروں میں بجلی دوپہر دو بجے سے معطل ہے، گڈو پاور اسٹیشن کے مین ٹرانسفارمر میں آگ لگی ہے جس سےنارتھ زون میں بجلی بند ہو گئی، فنی خرابی کے باعث تربیلا،منگلا،غازی بروتھا پاوراسٹیشنز بھی ٹرپ کرگئے ہیں۔ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی میں تکنیکی خرابی دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔۔ اس سے پہلے گزشتہ جمعہ کو بھی بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا تھا جس سے آدھا ملک چھے سے زائد گھنٹے تاریکی میں ڈوبا رہا تھا۔