ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے راجن پور کے جنگلات پر قبضہ کررکھا ہے,گزشتہ دس سال میں خیبر پی کے میں دو سو ارب روپے کی لکڑی غیر قانونی طریقے سے کاٹی گئی : عمران خان
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ گزشتہ دس سال میں خیبر پی کے میں دو سو ارب روپے کی لکڑی غیر قانونی طریقے سے کاٹی گئی ، حکومت سنبھالتے ہی دو ہزار ایکڑ زمین قابضین سے خالی کرائی ، انہوں نے کہا کہ بلین ٹری مہم پر تنقید کرنے والے اپنے جنگلات کی حالت نہیں دیکھتے ، چیچہ وطنی میں چھیالیس ہزار شیشم کے درخت کاٹے گئے ، چھانگا مانگا کے جنگل میں درختوں کی تعداد پانچ ہزار رہ گئی ہے ، کپتان کا کہنا تھا کہ مہم کے تحت گیارہ کروڑ درخت لگا دیئے گئے ہیں ،آئندہ تین ماہ میں ان کی تعداد پچیس کروڑ ہوجائے گی ۔