چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے روس کے اعلی سطح کے وفد کی ملاقات ,دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
آئی ایس پی آر کے مطابق فومن الیگزینڈر وسلووچ کی سربراہی میں روس کے اعلی سطح کے دفاعی وفد نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے جبکہ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ فومن الیگزینڈر وسلووچ رشین فیڈریشن کے فیڈرل ملٹری سروسز اور ٹیکنیکل تعاون کے ڈائریکٹر ہیں۔