نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں پاکستانی ٹیم نےجم کر پریکٹس کی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کل صبح 8 بجے شروع ہو گا ،، میچ سے پہلے پاکستانی ٹیم نے خوب جم کر پریکٹس کی،یاد رہے کہ اس سے پہلے نیوزی لینڈ پاکستان کو پانچوں ون ڈے میچوٕں میں شکست دے چکا ہے۔ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، پی سی بی نے اُن کے متبادل کے طور پر کسی کھلاڑی کو نیوزی لینڈ نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،، تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل یہ سیریز 22 سے 28 جنوری تک جاری رہے گی