عارضی اخراجات کے بل پر حکومت اوراپوزیشن میں اتفاق نہ ہوسکا ،

کانگریس میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک ارکان ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرتے رہے، اور امریکی سینٹ میں عارضی اخراجات کے بل پر اتفاق نہ ہوسکا،، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کے رویے کو شٹ ڈاؤن کی وجہ قراردیا،،شٹ ڈاؤن سے کئی وفاقی ایجنسیاں متاثر ہوتی ہیں ،، شٹ ڈاؤن کے دوران امریکی وفاقی حکومت کے لاکھوں ملازمین کو بغیر تنخواہ کے چھٹیوں پر بھیج دیا جاتا ہے،، انجینئرز، سائنسدان، اسپورٹس ، نیشنل پارک، میوزیم اور سیاحتی پروگرام متاثر ہوتے ہیں،، یہی وجہ ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں سیاح امریکہ سے واپس جا رہے ہیں،، جس سے ملک کو بھاری نقصان ہو رہا ہے ،، امریکی قوانین کے مطابق حکومتی سرگرمیوں کے لیے کانگریس کے دونوں ایوان سینٹ اور ایوان نمائندگان بجٹ کی منظوری دیتے ہیں اور اگر اختلافات کی وجہ سے یہ بجٹ منظور نہ ہوسکے تو امریکی حکومت کو اپنی سرگرمیاں اور ادارے بند کرنا پڑتے ہیں،، اسی بندش کو شٹ ڈاؤن کہا جاتا ہے،، اس سے پہلے امریکی حکومت 2013 میں 16 روزتک شٹ ڈاؤن کا شکار رہی۔