شمالی کوریا کا وفد اپنی ٹیم کو بھیجنے کا پلان مرتب کرنے کیلئے جنوبی کوریا پہنچ گیا
، کچھ روز قبل دونوں ممالک کے حکومتی وفود مذاکرات کی میز پر بیٹھے اور سرحد پر کشیدگی کم کرنے اور دیگر مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا ،،اور اب شمالی کوریا کا وفد اپنی ٹیم کو بھیجنے کا پلان مرتب کرنے کیلئے جنوبی کوریا پہنچ گیا،، جہاں ٹیم اولپمکس کھیلوں کی پریکٹس شروع کرے گی ،، شمالی کوریا سالوں بعد رواں سال ہونے والے اولمپکس میں حصہ لے رہی ہے،، یہ فیصلہ بھی گزشتہ ہفتے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا ،،
امریکی محکمہ خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان ان تعلقات کو خوش آئند قراردے دیا،، اور کہا کہ امریکہ بھی یہی چاہتا ہے کہ تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے ،،