شمالی اور بالائی علاقوں میں سردی شدت اختیار کر گئی

، سکردو میں پارہ منفی نو استور میں منفی آٹھ تک گر گیا،، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا۔ تاہم پنجاب کےمیدانی علاقوں میں صبح کےوقت دھند پڑنے کی پیشگوئی ہے،، جبکہ آئندہ دو روز میں کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویژن میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔۔