کراچی پولیس پر بیٹے کو جھوٹے مقابلے میں ہلاک کرنے کا الزام عائد

کراچی میں گزشتہ روز مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے نوجوان کی میت ساہیوال کے نواحی گاؤں چوراسی فائیوایل پہنچا دیا گئی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ نوجوان کے رشتہ دارخواتین اور بہنیں زاروقطار روتی رہیں-مقتول مقصود چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی اور گھر کا واحد کفیل تھا۔ مقصود سولہ سال سے کراچی میں درزی کا کام کرتا تھا اور کراچی میں ہی مقیم تھا۔ مقتول کی بیس روز بعد شادی تھی تاہم وہ مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ مقصود کی بہنوں کا کہنا ہے کہ ان کا بھائی بے قصور تھا۔ پولیس نے اسے مقابلے میں ماردیا