قصورکی سات سالہ زینب کو زیادتی کے بعد قتل کے ہولناک واقعے نے پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی

پنجاب کے ضلع قصور سے اغوا کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ،، جس کی لاش ایک کچرے کے ڈھیر سے ملی تھی،، ہولناک واقعے نے پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ،، واقعے کے بعد قصور میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے جس کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے،، کئی روز گزرجانے کے باوجود زینب کا مرکزی ملزم تا حال گرفتار نہ ہو سکا ،، آج بھی زینب کیلئے جلد انصاف پورے پاکستان کی التجا ہے ،، واقعے پر چیف جسٹس آف پاکستان نے از خود نوٹس لیا ،، سیاستدانوں ، کرکٹرز ، شوبز شخصیات نے زینب کے ساتھ اظہار ہمدردی کی اور ملزم کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا،،