استحصال میں ملوث شوگرملز کیخلاف کارروائی کا آغاز

کسانوں سے مقررہ قیمت پر گنا نہ خریدنے والی شوگرملزم کیخلاف کارروائی میں عبداللہ شوگر ملز اوکاڑہ،بابا فرید شوگر ملز اوکاڑہ، مکہ شوگر ملز قصورکےخلاف مقدمہ درج کرلئے گئے ہیں۔ عبداللہ اور بابا فرید شوگر ملز کے جنرل مینجر کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے۔ مکہ شوگر ملز کےعملے کے تین افراد اور انجینئر کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے گنے کی خریداری کیلئے مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی ۔ انکا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کا استحصا ل نہیں ہونے دینگے۔ کسانوں سے مقررہ قیمت پر گنا نہ خریدنے والی ملزکیخلاف کارروائی ہوگی۔